پاکستان پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، امیر جماعت اسلامی
کراچی میں بنو قابل ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی آگے پڑھنا چاہے گا، ہم اس طالب علم کو آگے بھی پڑھائیں گے

شیعیت نیوز : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت خزانے اور پوٹینشل ہے، لیکن ملک کو چند لوگوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔
کراچی میں بنو قابل ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہر طبقے میں چند ہی خاندان نظر آتے ہیں، جنہوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے لاہور میں بھی بنو قابل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم پورے پاکستان کے نوجوانوں کو پڑھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کے عسکری ونگ القاسم بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت کی خبر محض افواہ
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل اور خزانے ہیں، ملک کو چند لوگوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی آگے پڑھنا چاہے گا، ہم اس طالب علم کو آگے بھی پڑھائیں گے۔
جو بچے اپنی پڑھائی مکمل کریں گے، ان کے لیے بنو قابل جاب پورٹل بھی موجود ہے۔