عراقی فضائی حملے میں داعش کے آٹھ شدت پسند ہلاک

01 نومبر, 2024 20:12

شیعیت نیوز: عراقی جنگی طیاروں کے حمرین پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے میں داعش کے آٹھ شدت پسند مارے گئے۔

یہ فضائی حملے عراقی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے، جس کے دوران چار مختلف حملے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کی جانب سے شیعہ برادری پر دباؤ میں شدت

عراقی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ان آٹھ دہشتگردوں کی لاشیں برآمد کیں۔ ان میں داعش کے کچھ اہم کمانڈر بھی شامل تھے، جن کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

آپریشن کے دوران عراقی فورسز نے اسلحہ، بارودی مواد، لاجسٹک آلات اور مواصلاتی ڈیوائسز بھی برآمد کیں۔

10:40 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top