Uncategorized

افغانستان میں طالبان کی جانب سے شیعہ برادری پر دباؤ میں شدت

افغانستان میں شیعہ برادری پر پابندیاں، طالبان کا کتب خانوں پر سخت اقدام

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبہ غزنی میں مقامی ذرائع کے مطابق طالبان نے ضلع جاغوری میں ایک کتب خانے کا دروازہ بند کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے اس ثقافتی مرکز سے تمام شیعہ مذہبی کتابیں جمع کر لی ہیں۔

بدھ، 9 آبان کو ذرائع نے تصدیق کی کہ طالبان کی انٹیلیجنس، تعلیم اور وزارت عدلیہ کے مشترکہ وفد نے جاغوری کے مرکز میں واقع "انقلاب اسلامی افغانستان” کتب خانے کا دروازہ بند کیا ہے۔

اس کتب خانے میں دین، ثقافت، تاریخ اور سماج سے متعلق ہزاروں کتب موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ لبنان کا حیفا کے مشرق میں کریوت پر میزائل حملہ، متعدد صیہونی ہلاک و زخمی

طالبان اس سے قبل بھی افغانستان میں فقہ جعفریہ کی کتابیں لانے پر پابندی لگا چکے ہیں اور اقتدار میں واپسی کے بعد انہوں نے فقہ جعفریہ کو ختم کرتے ہوئے شیعہ برادری پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

حال ہی میں طالبان نے کابل میں سیکڑوں کتابوں کی طباعت، خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button