اہم ترین خبریںعراق

عراق کی تحریک استقامت کا صیہونی اہداف پر ڈرون حملے کا اعلان

فلسطینی اور لبنانی عوام کی حمایت میں عراق کی تحریک استقامت کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں مسلسل حملے

شیعیت نیوز: المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی تحریک استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تحریک استقامت کے مجاہدین نے صیہونی جارحیت کے جواب اور فلسطینی و لبنانی عوام کی حمایت کے تناظر میں جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج ایک ڈرون طیارے سے مقبوضہ علاقے میں ایک اہم صیہونی ہدف کو نشانہ بنایا۔

عراق کی اسلامی تحریک استقامت کے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایک دن میں مقبوضہ علاقے میں کیا جانے والا یہ چھٹا حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا وہم ہے کہ محاصرے سے مقاومت کو اسیر بنا رہا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

عراق کی تحریک استقامت نے اعلان کیا ہے کہ اس قسم کے حملے، صیہونی اہداف پر مسلسل جاری رہیں گے۔

عراق کی تحریک استقامت کی جانب سے گذشتہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران مقبوضہ جنوبی فلسطین میں واقع ایلات کے اہم اور حساس اہداف بھی نشانہ بنائے جاتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button