ایرانی صدر کا قم مقدس کا دورہ حرم میں حاضری، مراجع عظام سے ملاقاتیں

31 اکتوبر, 2024 11:40

شیعیت نیوز: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان مختلف صوبوں کے دورے کے سلسلے میں قم مقدس پہنچ گئے ہیں۔

صدر پزشکیان نے قم کے ایک روزہ دورے کے موقع پر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضے کی زیارت کی اور حرم میں مدفون مراجع تقلید کی قبروں پر جا کر فاتحہ پڑھی۔

صدر پزشکیان نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سعیدی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کی نئی قیادت صیہونی حکومت کی بربادی کا سبب بنے گی، میجر جنرل باقری

صدر پزشکیان نے حوزہ علمیہ قم میں مراجع تقلید آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی اور آیت اللہ العظمی جوادی آملی سے ملاقات کی اور حکومت کے منصوبوں اور کارکردگی کے بارے میں ان کو آگاہ کیا۔

اس سے پہلے قم پہنچنے پر صوبائی گورنر اور اعلیٰ حکام نے صدر پزشکیان کا استقبال کیا۔

1:34 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top