اہم ترین خبریںایرانلبنان

حزب اللہ کی نئی قیادت صیہونی حکومت کی بربادی کا سبب بنے گی، میجر جنرل باقری

حزب اللہ لبنان اور استقامتی محاذ کی مضبوطی پر اظہار اعتماد، صیہونی حکومت کی تباہی کا پیش خیمہ

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے طور پر آپ کے انتخاب سے واضح ہوجاتا ہے کہ حزب اللہ لبنان اور استقامتی محاذ خونخوار صیہونیوں پر حتمی غلبہ اور بحرانوں سے نکلنے کے لیے کس حد تک مستحکم، تیار اور باصلاحیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی جوان شہادت کے جذبے سے سرشاراور روبرو جنگ کا انتظار کر رہے ہیں: شیخ نعیم قاسم

میجر جنرل باقری نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے آپ کا انتخاب صیہونیوں کی جعلی اور مجرم حکومت کی تباہی کا راستہ ہموار اور حزب اللہ کے مجاہدوں کے عزم و ارادے کو اور بھی مستحکم بنا دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button