اہم ترین خبریںپاکستان
عالم اسلام خاموش تماشائی نہ بنے، ایران کے بعد کسی اور اسلامی ملک پر حملہ ہوگا، امیر جماعت اسلامی سندھ
صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ عالم اسلام خاموش تماشائی بننے کی بجائے ناجائز یہودی ریاست کیخلاف جائز اقدامات کرے، ورنہ فلسطین، لبنان، شام اور ایران کے بعد کسی دوسرے اسلامی ملک کی باری بھی آ سکتی ہے

شیعیت نیوز : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے ایران پر اسرائیل کے فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ عالمی شیطان امریکا کی سرپرستی اور سہولتکاری سے ناجائز صہیونی ریاست نے پوری دنیا کے امن کو تہ و بالا کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں نومنتخب امیر ضلع ایڈوکیٹ نادر علی کھوسہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ برادراسلامی ملک ایران پر دوسرے فضائی حملے نے اسرائیل کے ناپاک اور مذموم مقاصد کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے طاقت کے ساتھ جارح حکومت کا سامنا کیا، اہلسنت عالم دین
عالم اسلام خاموش تماشائی بننے کی بجائے ناجائز یہودی ریاست کیخلاف جائز اقدامات کرے۔
ورنہ فلسطین، لبنان، شام اور ایران کے بعد کسی دوسرے اسلامی ملک کی باری بھی آ سکتی ہے۔