حزب اللہ کے حملوں میں مزید پانچ صیہونی فوجی واصل جہنم
غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں حزب اللہ کی 21 کارروائیاں، مزید صیہونی فوجیوں کی ہلاکت اور فرار
شیعیت نیوز: موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا ذرائع نے جنوبی لبنان میں گذشتہ شب جنگ کے دوران مزید پانچ صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ صیہونی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ان پانچوں فوجیوں کا تعلق فوج کی اناسیویں بٹالین سے ہے، جبکہ ایک ان میں سے اس بٹالین کا ڈپٹی کمانڈر تھا۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں ہونے والی تازہ جھڑپ میں اپنے بیس فوجیوں کے زخمی ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
غزہ پٹی اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں حزب اللہ نے اکیس کارروائیوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں اور مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی بستیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب صیہونی حکومت کے میڈیا نے صیہونی فوجیوں کے محاذ جنگ سے فرار کرنے اور ہزاروں ریزرو صیہونی فوجیوں کے جنگ پر جانے سے انکار کی خبریں بھی دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرزندان رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا دفتر حماس تہران کا دورہ
درایں اثنا، صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے اب تک غزہ میں اپنے آٹھ سو نوے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ صیہونی وزارت جنگ نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا کہ مرنے والوں میں آٹھ سو آٹھ فوجی افسر و اہلکار، پچھتر پولیس اہلکار، اور سات انٹرنل اینٹیلیجنس ایجنسی شاباک کے جاسوس شامل ہیں۔