اہم ترین خبریںایران

فرزندان رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا دفتر حماس تہران کا دورہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے صاحبزادوں نے جمعہ کے روز تہران میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دفتر کا دورہ کیا اور رہبر معظم کا پیغام پہنچایا

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے چاروں بیٹوں نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کی غزہ میں صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں شہادت کے تناظر میں تہران میں حماس کے دفتر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران، انہوں نے حماس کے سابق پولٹ بیورو چیف یحییٰ سنوار کی شہادت پر قائد کی تعزیت اور مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن پاک کی سورۃ الفاتحہ اور دیگر سورتوں کی تلاوت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل مخالف احتجاج پاکستان میں جرم بن گیا، مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا

حماس کے سیاسی رہنما بننے سے پہلے، سنوار نے مسلسل سات سال تک غزہ میں گروپ کے رہنما کے طور پر خدمات انجام دیں۔

2011 میں قیدیوں کے تبادلے کے ایک حصے کے طور پر رہا ہونے سے قبل انہوں نے 22 سال اسرائیلی جیل میں گزارے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button