امریکی سینیٹر نے اسرائیل کو ہتھیار ترسیل کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

16 اکتوبر, 2024 22:27

شیعیت نیوز : امریکہ کے سینیئر آزاد سینیٹر برنی سینڈرز نے غاصب صیہونی رژیم کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کے اپنے مطالبے پر ایک بار پھر زور دیا ہے۔

آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ میں اسرائیل کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کے لئے عنقریب ہی کانگریس میں قراردادوں کا مسودہ پیش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قدس جنرل عباس نیلفروشان کو اصفہان میں سپرد خاک کردیا گیا

عسینیئر امریکی سینیٹر نے کہا کہ صدر (جو بائیڈن) کو، اسرائیل کی جانب سے امریکی و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیئے!

سینئر امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف اپنی ہمہ گیر جنگ میں بھوک کو بھی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے!!

10:32 صبح مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔