پاراچنار میں امن و امان کے پیش نظر انجمن حسینیہ کے زیر اہتمام قومی گرینڈ جرگہ منعقد
شیعیت نیوز : انجمن حسینیہ پاراچنار کے زیر نگرانی قومی گرینڈ جرگہ مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا۔
جس کے تمام شرکاء نت متفقہ طور پر گذشتہ دنوں رونماء ہونے والے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور اہلسنت اقوام کو تعزیت و تسلیت بھی پیش کی۔
نیز حکومت، انتظامیہ، پولیس اور ریاستی اداروں سے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف بروقت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
شرکاء نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ واقعہ چند افراد کے جنگل میں پیش آنے والے واقعہ کے ردعمل کے طور پر رونما ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن کے زیراہتمام حمایت مظلومین ریلی کا انعقاد
یہ کوئی قومی لائحہ عمل کے تحت نہیں کیا گیا لہذا بغیر چھان بین فوراً ردعمل دے کر قومی سطح پر اس کی مذمت کی جاتی ہے۔
پوری قوم خواتین اور بچوں کی شہادت کو شہید ڈاکٹررقیہ کی شہادت کی نظر سے دیکھتی ہے۔
اہلسنت اقوام بالخصوص ان کے غمزدہ خاندانوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
ایسا کرنا، دینی و مذہبی فقہی کے ساتھ ساتھ ہمارے پشتو روایات کے منافی ہے۔







