شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن کے زیراہتمام حمایت مظلومین ریلی کا انعقاد
شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن کے زیراہتمام حمایت مظلومین ریلی کا انعقاد، علامہ شبیر حسن میثمی کی شرکت اور خطاب

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں ایس یو سی پاکستان لاہور ڈویژن کی جانب سے جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور سے ایک پرامن حمایت مظلومین احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
جس میں وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری و دیگر تنظیمی احباب اور علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بعد ازاں سیکرٹری جنرل نے ریلی سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا جس صورتحال سے دوچار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنماؤں سے ملاقات
اس کی وجہ صیہونی ریاست ہے، اس ریاست اور قبضہ گروپ نے تمام دنیا کے انسانوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی ہے، جس کے انتقام کا آغاز ہوچکا ہے۔
ان شاء اللہ فتح ہمیشہ اللہ والوں کی ہوتی ہے۔
انہوں نے تجدید عہد کیا کہ ہم مل کر اس حمایت کو جاری رکھیں گے۔
اس میں تمام مکاتب فکر یک آواز ہیں، یہ آواز ہی دشمن کے ایوانوں پر لرزہ طاری کرتی ہے۔