ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنماؤں سے ملاقات

15 اکتوبر, 2024 14:41

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ایک وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی رہنماء محمد ایوب منصور، امیدوار قومی اسمبلی سردار رفیق احمد بھٹی اور ضلعی امیر محمد امین بگٹی سے ملاقات کی۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنماء عرفان علی ابڑو و دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

اس موقع پر فلسطین اور لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت، اتحاد بین المسلمین کے سلسلے میں ملی یکجہتی کونسل کے کردار اور ضلع جعفر اباد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ گزشتہ نصف صدی سے جعفرآباد پر قابض جاگیرداروں کو شکست دے کر مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی کارکن عبدالمجید بادینی نے عوام کی خدمت کی بنیاد پر ڈیرہ اللہ یار کی نشست حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کے 53وے سالانہ مرکزی کنونشن کی تیاریاں عروج پر

فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حق میں پورے پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی پاکستان نے مسلسل آواز بلند کی ہے۔

اسرائیل کے ظلم کو بے نقاب کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق حاکمیت کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہر باضمیر انسان پر فرض ہے۔

آج سے 80 سال قبل بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ نے قیام اسرائیل کو عالمی سامراج کا ناجائز فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔

جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء محمد ایوب منصور اور سردار رفیق خان بھٹی نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی تحریک آزادی کی حمایت کو اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں۔

پاکستان کی ریاست اور عوام کو ہر قدم پر غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔

9:30 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top