آئی ایس او کے 53ویں سالانہ مرکزی کنونشن کی تیاریاں عروج پر
آئی ایس او پاکستان کا 53واں سالانہ مرکزی کنونشن 18،29،20 اکتوبر کو جامعہ امام صادق اسلام آباد میں منعقد ہوگا

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 53واں سالانہ مرکزی کنونشن 18،19،20 اکتوبر بروز جمعہ ہفتہ اتوار کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
مرکزی کنونشن اسلام آباد میں جامعہ امام صادق G9/2 میں منعقد ہوگا۔
چئیرمین کنونشن سید معمر نقوی نے بتایا کہ کنونشن کا اسکاؤٹ سلامی سے آغاز ہوگا۔
پہلی رات شب شہداء کے نام سے منائی جائے گی، جس میں خانوادہ شہداء ملت جعفریہ شریک ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ’سست رفتار ڈرون کے سامنے اسرائیلی دفاعی نظام بے بس ہوگیا ،توڑ نہ نکل سکا
دوسرے روز تعلیمی سیمنار ہوگا، جس کے بعد اجلاس عمومی ہوگا جس میں تمام یونٹس سے آئے طلباء شریک ہونگے۔
تیسرے روز فلسطین مرکز حریت کے عنوان سے کانفرنس ہوگی جس میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور ملت کے دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
آخر پر اعلان نومنتخب مرکزی صدر ہوگا، جس کے بعد استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔