تہران کی خواتین کا حزب اللہ اور لبنانی عوام کے لیے زیورات اور عطیات کا عظیم قدم

14 اکتوبر, 2024 20:46

شیعیت نیوز: تہران کی خواتین کی جانب سے لبنان کے عوام اور مقاومتی گروہوں کی مدد کے لیے سونے، سکوں اور رقم کے عطیہ کی تقریب تہران کے فاطمیہ ہال میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں حاج حسین نے کہا کہ اگرچہ آج جنگی محاذ پر دشمن کا سامنا ممکن نہیں، تاہم رہبر معظم انقلاب نے ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق کچھ کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جہاد اور مقاومت کے بیانیے کی درست تشریح بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ آج آپ نے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے یہاں حاضر ہوکر ایک قدم اٹھایا ہے۔

تقریب میں حاج حسین نے خواتین کی موجودگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو خواتین اپنے زیورات کو نامحرم کی نظروں سے اوجھل رکھنا چاہتی ہیں، آج انہوں نے انہیں عطیہ کے لیے پیش کیا ہے۔ آپ نے اپنی انگوٹھیاں عطیہ کرکے یہ نعرہ بلند کیا کہ ہم کوفہ والوں کی طرح نہیں ہیں جو علی کو تنہا چھوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ اپنی سونے کی بالیاں دے رہی ہیں تاکہ دشمن معصوم بچیوں کے گوشوارے نہ چھین سکے۔ آج آپ ضاحیہ میں دی جانے والی قربانیوں کا بدلہ دے رہی ہیں، جس کی وجہ سے ہم تہران میں آرام سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہید جنرل نیلفروشان کی بیروت اور کربلا میں عظیم الشان تشییع جنازہ، لاکھوں افراد کی شرکت

حاج حسین یکتا نے کہا کہ جب حرم کے دفاع کا وقت آیا، تو لوگ نکل آئے۔ جب ولایت کے دفاع کا وقت آیا، تو رضاکار سامنے آئے۔ آج فاطمیہ ہال میں جمع ہونے والے عطیات مقاومتی جوانوں کے دلوں کو تسکین دیں گے اور دشمن کے دلوں میں خوف پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج حق اور باطل کی جنگ ہے، اور اللہ کے لیے قیام اور دشمن پر وار کرنا ہماری آرزو ہے۔

5:05 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top