شہید جنرل نیلفروشان کی بیروت اور کربلا میں عظیم الشان تشییع جنازہ، لاکھوں افراد کی شرکت
کربلا میں شہید نیلفروشان کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرے بازی

شیعیت نیوز: بیروت میں شہید سید حسن نصراللہ کے ہمراہ شہید ہونے والے ایرانی جنرل شہید نیلفروشان کی تشییع کے لیے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور تشییع جنازہ میں شریک ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
کربلائے معلیٰ میں شہید نیلفروشان کی تشییع جنازے کے مراسم میں لاکھوں افراد شریک تھے اور امریکہ، اسرائیل اور استعماری طاقتوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی جارہی ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں شہید نیلفروشان کی نماز جنازہ آیت اللہ العظمی سیستانی کے وکیل کی اقتداء میں ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللّٰہ کا اسرائیلی گولانی بریگیڈ پر ڈرون حملہ، 4 فوجی ہلاک اور 110 زخمی
شہید جنرل عباس نیلفروشان کے پیکر پاک کو کل مشہد الرضا علیہ السلام میں حرم رضوی میں تشییع اور طواف کے بعد تہران منتقل کیا جائے گا۔ تہران میں کل تشییع جنازہ ہوگی، جبکہ پرسوں انہیں اپنے آبائی شہر اصفہان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔