اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللّٰہ کا اسرائیلی گولانی بریگیڈ پر ڈرون حملہ، 4 فوجی ہلاک اور 110 زخمی

حزب اللّٰہ کے حملے کے بعد اسرائیل میں خوف و ہراس، وزیر جنگ نے شمالی اسرائیل کا دورہ کیا

شیعیت نیوز: لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز کا ایک اسکواڈرن لانچ کیا جس میں اسے زبردست کامیابی ملی اور اس حملے نے اسرائیلی حکام کی نیندیں اڑا دیں۔ اس کامیاب حملے کے بعد اسرائیل کے وزیر جنگ نے شمالی اسرائیل کے بنیامینا میں حزب اللّٰہ کے حملے کی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ بھی لیا ہے۔

بعض صہیونی ذرائع ابلاغ اور ماہرین نے حزب اللّٰہ کے گولانی بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر پر ڈرون حملے کو اسرائیلی حکومت کے لیے "بلیک سنڈے” قرار دیا ہے۔

عسکری امور کے مبصرین کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کی جانب سے اس قسم کے مہلک حملے کا اس سے قبل ہم نے مشاہدہ نہیں کیا تھا۔ گولانی بریگیڈ اسرائیلی فوج کے پانچ باقاعدہ انفنٹری بریگیڈز میں سے ایک ہے۔ یہ بریگیڈ انتہائی تربیت یافتہ ہے اور اس کے فوجی جنگی علاقوں میں جاتے ہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج کے ایلیٹ یونٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے خطرہ بھانپ لیا، تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کردی

حزب اللّٰہ لبنان نے اتوار کی رات جنوبی حیفا میں بنیامینا علاقے میں صیہونی حکومت کی گولانی فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں صیہونیوں کے اعتراف کے مطابق چار فوجی ہلاک اور ایک سو دس زخمی ہوگئے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button