اہم ترین خبریںایران

امریکی دہشتگردی، ایران پر ممکنہ حملے کی تیاریاں شروع کردیں، پینٹاگون کی تصدیق

امریکی اینٹی میزائل سسٹم اور امریکی فوج اسرائیل بھیجنے کی خبر کے بعد وزیر دفاع نے اینٹی میزائل سسٹم اور امریکی فوج اسرائیل بھیجنے کی منظوری دی

شیعیت نیوز : اسرائیل اور امریکا نے ایران پر ممکنہ حملے اور جوابی کارروائی کیخلاف مشترکہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

پینٹاگون نے اسرائیل میں اینٹی میزائل سسٹم اور امریکی فوج بھیجنے کی تصدیق کردی۔

جدید اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ اور اس کیلئے فوجی عملہ اسرائیل میں تعینات کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ایک دن میں غزہ اور لبنان پر مسلط جنگ روک سکتا ہے، علامہ جواد نقوی

پینٹاگون کے مطابق اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کی تعیناتی ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی فضائی دفاع کی مضبوطی کیلئے ہے۔

اسرائیلی اور امریکی میڈیا نے امریکی اینٹی میزائل سسٹم اور امریکی فوج اسرائیل بھیجنے کی خبر دی تھی۔

پینٹاگون کے مطابق صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اینٹی میزائل سسٹم اور امریکی فوج اسرائیل بھیجنے کی منظوری دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button