اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان ایک دن میں غزہ اور لبنان پر مسلط جنگ روک سکتا ہے، علامہ جواد نقوی

کوئٹہ میں منعقد وحدت امت کانفرنس میں علامہ جواد نقوی کی شرکت اور خطاب، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ و لبنان پر مسلط جنگ ایک دن میں روک سکتا ہے

شیعیت نیوز : علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک دن میں غزہ اور لبنان پر مسلط جنگ روک سکتا ہے۔

اعلان کرے کہ دس کروڑ پاکستانی ایک ہی دن باہر آئیں اور فلسطین کے جھنڈوں کے ساتھ احتجاج کرے۔

یہ جنگ اسی دن بند ہو جائے گی۔

حکومت اور سیاستدان تو مجبور ہیں، علماء، مذہبی تنظیمیں اور عوام کیوں خاموش ہیں۔

پاکستان کے دیگر حصوں کی نسبت کوئٹہ میں پیغام وحدت کی زیادہ ضرورت ہے۔

پہلے یہ پیغام محرم اور شیعوں تک محدود تھا، ہماری دعا تھی کہ پاکستان کے تمام مسلمانوں تک یہ پیغام پہنچے، جنہیں نفرتوں کے ذریعے دور کر دیا گیا ہے۔

تفرقے، خیانت، رہبر کی اطاعت نہ کرنے اور ویرانی کے باعث ایک قوم تباہ ہوتی ہے۔

ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن، بہتر معیشت، روزگار اور ترقی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: مجلسِ عزاء پر سپاہِ صحابہ کی فائرنگ، 3 مؤمنین زخمی

پاکستان کے اندر شنغائی تنظیم کا اجلاس پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔

جو غزہ، لبنان اور فلسطین کے ساتھ ہو رہا ہے، درندے اپنا کام کر رہے ہیں۔

جس دن اسرائیل نے جوابی کارروائی شروع کی تو امریکہ کا وزیر خارجہ، صدر اور وزیراعظم اسرائیل آیا اور بتایا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان سے کہتے ہیں کہ جنگ بند کرو مگر اسلحہ بھی دیتے ہیں اور ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں۔

دوسری طرف بیٹھے مظلوم مسلمان کس کی طرف نگاہیں اٹھائے دیکھ رہے ہیں۔ مسلمانوں کی طرف، مگر ہم پاکستان میں بیٹھ کر فلسطین کی مدد کرنے کے قابل نہیں رہے۔

یہ جنگ اسی دن بند ہو جائے گی، مگر یہ نہیں ہو رہا ہے۔

مسائل کے حل کا آغاز وحدت ہے، وحدت خود کام کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button