ملتان میں 21 رمضان کے جلوسوں کے انتظامات مکمل، ایم ڈبلیو ایم وفد کی ایڈیشنل کمشنر سے ملاقات

10 مارچ, 2026 18:53

شیعیت نیوز : بسلسلہ جلوسِ 21 رمضان المبارک مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی اور ضلعی صدر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ملتان ڈویژن کریم بخش سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جلوس کے روٹس پر انتظامات سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں اراکین امن کمیٹی خاور حسنین بھٹہ اور انجینئر سخاوت علی سیال بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان میں یومِ شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر پہلا مرکزی ماتمی جلوس برآمد

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ملتان ڈویژن کریم بخش نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ 21 رمضان کے جلوسوں کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی سمیت تمام وفاقی و صوبائی محکمے الرٹ ہیں جبکہ جلوسوں کے روٹس کو کلیئر کرا لیا گیا ہے۔

8:13 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top