کراچی: مجلسِ عزاء پر سپاہِ صحابہ کی فائرنگ، 3 مؤمنین زخمی
شیعیت نیوز: کراچی: عوامی کالونی کورنگی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے منعقدہ مجلس عزا کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، فائرنگ سپاہ صحابہ کے کارکنان کی جانب سے کی گئی۔ اسی علاقے میں ایک پروگرام منعقد ہونا تھا، اورنگزیب فاروقی کی آمد پر شیعہ مخالف نعرے لگائے گئے، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگر واصل جہنم
اس واقعے کے دوران علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ سپاہ صحابہ کا پروگرام تاحال جاری ہے اور شرکاء پروگرام کے اختتام پر اسی مقام سے واپس جانے کا امکان ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پانے کی کوشش کی ہے، تاہم فائرنگ کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔







