لبنان کے عوام کو رہبر معظم انقلاب کا پیغام پہنچانے آیا ہوں، ڈاکٹر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ لبنان کے عوام، حکومت اور مقاومت کا ساتھ دیا ہے اور آیندہ بھی ہر مشکل حالات میں ان کے ساتھ رہیں گے۔

شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف لبنان کے مختصر دورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچنے پر محمد باقر قالیباف نے اس سفر کے اپنے اہداف کے بارے میں کہا کہ "آج شام میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے جنیوا جا رہا ہوں۔ لیکن لبنانی ہم منصب نبیہ بری کی دعوت پر، میں نے رہبر معظم انقلاب، ایران کے عوام اور صدر کا پیغام لبنان کے عوام تک پہنچانے کے لیے سب سے پہلے لبنان آنے کا انتخاب کیا۔”
انہوں نے کہا کہ "ہم ہمیشہ لبنان کے عوام، حکومت اور مزاحمت کے ساتھ ہیں اور ہر مشکل حالات میں پہلے کی طرح ان کے ساتھ رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کے القسام بریگیڈ کا رفح میں صیہونی ٹینکوں اور بلڈوزر پر حملہ
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ "میں غزہ اور لبنان کے عوام کی مظلومیت کا پیغام جنیوا لے کر جاؤں گا تاکہ ہر کوئی مظلوم کی حمایت کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنے فرائض سے آگاہ ہو۔”
قالیباف نے تاکید کی کہ "ہم سب کو فلسطینی اور لبنانی مظلوم عوام کی حمایت کرنی چاہیے۔”