ایرانی صدر اور روسی صدر کی ترکمنستان کانفرنس میں ملاقات

11 اکتوبر, 2024 13:42

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ترکمنستان میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر روسی صدر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

صدر پزشکیان نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کے دوران اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی اور ثقافتی نقطہ نظر سے ہمارے تعلقات روز بروز مضبوط ہوتے جا رہے ہیں اور ایران و روس کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے اور اس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے علاقے کی بحرانی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کسی بھی بین الاقوامی قانون اور انسانی اقدار کا احترام نہیں کرتی اور خطے کی صورتحال بحران سے دوچار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی اور امریکی ممالک نہیں چاہتے کہ خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات پرامن بنیادوں پر آگے بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیںیمنی فوج کے میزائل حملے: امریکی کشتیوں کو شدید نقصان

اس ملاقات میں روس کے صدر نے بھی صدر ایران کے ساتھ گفتگو پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون ہماری اولین ترجیح ہے اور تعلقات میں فروغ اور تجارت کے حجم میں کافی اضافہ ہو رہا ہے۔ روسی صدر نے ایران کے صدر کو برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر بھی مشترکہ تعاون کر رہے ہیں اور عالمی مسائل میں ہمارے نقطہ نظر یکساں ہیں۔

6:38 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔