ایرانسعودی عرب

ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، تعلقات میں بہتری پر اطمینان

ایران اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کی اہمیت پر زور

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد نے دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ایک سال کے دوران تعلقات میں آنے والی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر پزشکیان کی حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ خطے کی سیکورٹی، استحکام اور فلاح و بہبود کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کرنا ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اپنے دورے لبنان اور شام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششوں کی ضرورت ہے۔ صہیونی حکومت کو شام، لبنان اور فلسطین میں سویلین تنصیبات اور شہریوں پر حملوں سے روکنے کی فوری ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے لبنان کے جنگ متاثرین کے لیے امداد

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے علاقائی ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button