اہم ترین خبریںپاکستان

ذاکر نائیک نے سوال کا جواب نہ آنے پر خاتون پر توہین اسلام کا فتویٰ لگا دیا

مشہور عالم ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاکستان دورہ، خاتون کے سوال کا جواب نہ آنے پر خاتون پر توہین اسلام کا فتوہ لگا کر اسے چپ کروا دیا

شیعیت نیوز : مشہور عالم ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ چند روز سے پاکستان کے دورہ پر ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہر خطاب میں سوالات و جوابات کا سیشن منعقد کیا جاتا ہے جس میں حاضرین اپنے سوالات کر سکتے ہیں۔

ذاکر نائیک کے پہلے سیشن سے ہی یہ دیکھنے میں ملا کہ وہ کئیے گئے ہر مشکل سوال کو اپنے مطابق جوڑ توڑ کر اس کا مناسب جواب نہیں دیتا۔

بلکہ سیدھے سیدھے الفاظ میں حاضرین کے ساتھ غلط رویہ اختیار کر لیتا ہے اور ان کے سوالات کو مسترد کر دیتا ہے۔

اسی طرح گزشتہ روز ایک خاتون نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اسلامی معاشرے میں پائی جانے والی خصلتوں کے متعلق ایک سوال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ناصبی صغیر نقشبندی، فضائل مولا علیؑ پڑھنے پر منقبت خواں زین سعیدی پر برہم ہو گیا

اس سوال کا جب کوئی جواب ذاکر نائیک کو نہ ملا تو اس نے سوال کو ہی غلط قرار دیا۔

اس کے ساتھ ہی ساتھ خاتون پر برس پڑا اور اس پر توہین اسلام کا فتویٰ بھی لگا دیا۔

اس کی ویڈیو وائرل ہوئی تو عوام نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دوسرے ملک سے پاکستان آ کر تکفیریوں کا آلہ کار بن رہا ہے۔

اس کی علمی قابلیت سب کے سامنے آ گئی ہے اور وہ اسے جھوٹے فتوؤں کے پیچھے چھپانا چاہ رہا ہے۔

یزید کو شہزادہ اور رضی اللہ کہنے والے کی علمی قابلیت سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟

 

متعلقہ مضامین

Back to top button