اہم ترین خبریںپاکستان

ناصبی صغیر نقشبندی، فضائل مولا علیؑ پڑھنے پر منقبت خواں زین سعیدی پر برہم ہو گیا

ناصبی صغیر نقشبندی فضائل مولا علیؑ پڑھنے پر منقبت خواں زین سعیدی پر برہم ہو گیا، اور ممبر پر ہی صلواتیں سنانے لگا

شیعیت نیوز : ناصبی صغیر نقشبندی جگہ جگہ اپنے تعصب کا اظہار کرنے میں پیش پیش رہتا ہے۔

گزشتہ دنوں میں ایک محفل میں منقبت خواں زین سعیدی نے فضائل مولا علی علیہ السلام پڑھے تو صغیر نقشبندی ان پر برس پڑا۔

ممبر پر بیٹھے ہی محترم زین سعیدی کو وہاں سے اٹھنے کا کہہ دیا۔

انہیں رافضی اور دیگر کئی القابات سے پکارتا رہا۔

ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ خود کو بار بار آل رسولﷺ کا خادم کہتا نظر آتا رہا، مگر اس کے قول و فعل میں تضاد نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی دھماکہ میں ملوث خودکش حملہ آور تعلیم یافتہ نکلا

زین سعیدی صرف اتنا کہہ کر وہاں سے چلے گئے کہ تم جیسے بہت آئے جو اس ذکر کو ختم کرنا چاہتے تھے مگر آج تک اس ذکر کو ختم نہیں کر سکے۔

بلکہ وہ خود مٹی ہو گئے مگر اس ذکر پر کوئی آنچ نہیں آئی۔

ملک میں شیعہ سنی وحدت پر جس تیزی سے کام ہو رہا ہے اسی تیزی سے تکفیریت پسند گروہ بھی سرگرم ہیں۔

حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کو لگام ڈالی جائے تاکہ ملک میں امن و امان کی فضا قائم رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button