دشمنانِ اہلبیت ہر جگہ ذلیل و رسوا ہوتے ہیں، ذاکر نائیک کی اعزازی سند کی شدید مخالفت
"جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ میں تین اراکین کی مخالفت، خواتین کے حوالے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی رائے پر اختلاف"

شیعیت نیوز: ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اعزازی سند دینے کی باقاعدہ منظوری یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی۔ سنڈیکیٹ کے تین اراکین نے اس سلسلے میں اپنے تحفظات کا اظہار اور مخالفت کی۔ تینوں اراکین جامعہ کراچی میں حکومت سندھ کی جانب سے نامزد کیے گئے ہیں۔
ممبر سندھ اسمبلی اور رکن سنڈیکیٹ سعدیہ جاوید، شاہدہ رحمانی، اور صاحبزادہ معظم قریشی نے اس ڈگری دینے کی مخالفت کی۔ مخالفت کرنے والے اراکین نے خواتین کے حوالے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی رائے پر اختلاف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے چیف نے اضافی سامان پر صرف 50 فیصد رعایت دی، ذاکر نائیک برہم
ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کا خط یکم اکتوبر کو گورنر سیکریٹریٹ سے موصول ہوا تھا۔ سنڈیکیٹ نے اکثریتی رائے سے ان کو اعزازی سند دینے کی منظوری دی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی سفارش جامعہ کے چانسلر کامران ٹیسوری نے کی تھی۔