پی آئی اے کے چیف نے اضافی سامان پر صرف 50 فیصد رعایت دی، ذاکر نائیک برہم
ذاکر نائیک نے اپنے بیان میں یہ کہا کہ سفر کے دوران پی آئی اے کے چیف نے اضافی سامان پر رعایت صرف 50 فیصد دی، ہندوستان ہوتا تو مکمل مفت سفر کرتا
شیعیت نیوز : معروف عالم ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ چند روز سے پاکستان کے سرکاری دورے پر ہے۔
کراچی گورنر ہاؤس میں ہزاروں لوگوں سے خطاب کر چکا، مگر پاکستانیوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔
اپنے ایک بیان میں ذاکر نائیک پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے چیف پر برہم نظر آیا۔
اس کا کہنا تھا کہ مجھے اضافی سامان پر صرف 50 فیصد رعایت دی گئی ہے۔
اگر ہندوستان میں ہوتا تو مفت سفر کرتا۔
یہ بھی پڑھیں : ایک مرتبہ پھر ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ
اس نے پی آئی اے کے اس امر پر اظہار افسوس کیا، جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام پاکستان نے اسے پی آئی اے کا حق تسلیم کیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ عدل کا تقاضہ ہے کہ جو کوئی مرضی ہو اسے سفر کی مکمل قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔
لوگوں نے اس کی اس بات پر اظہار افسوس کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سے اس بات کی امید نہیں تھی، یہ اسلام کے بنیادی اصولوں سے ہی ناواقف ہے اور انا کی آگ میں جل رہا ہے۔