جنرل قاآنی تندرست اپنی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب

07 اکتوبر, 2024 18:26

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایرج مسجدی نے شہید بہشتی کلچرل کمپلیکس میں اربعین حسینی کے خادموں اور موکب داروں کے اعزاز میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا۔

خطاب کرتے ہوئے جنرل قاانی کی صحت سے متعلق زیر گردش افواہوں کے بارے میں کہا کہ بعض ہم سے جنرل قاانی کے بارے میں پوچھتے ہیں، جب کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشغول ہیں۔

غاصب اسرائیل، خطے میں وحشیانہ قتل عام کے بعد آج مزاحمت کے اہم بازو اور غزہ کے حامی کے طور پر حزب اللہ کے خلاف جارحیت پر اتر آیا ہے۔

دشمن نے پیجر ڈیوائس سے جنگ کا آغاز کیا، مزاحمت کے رہنما کو شہید کیا اور آج بھی وہ ضاحیہ میں بے شمار مظلوموں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی غنڈہ گردی، یوگنڈا نے امریکی سفیر کو ملک سے 3 دن میں نکلنے کا کہہ دیا

صیہونی حکومت نے زمینی کارروائی کی حماقت کی لیکن کل رات تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

قابض حکومت کے متعدد فوجی مارے گئے جب کہ وہ مزاحمت پر قابو نہ پا سکے، اسی لیے وہ لبنان میں داخل ہوئے۔

اس حقیقت کے باوجود کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی جنگ کو ایک سال گزر چکا ہے اور مزاحمت اس حد تک مضبوط ہو چکی ہے کہ حماس 90 فیصد جنگی آمادگی رکھتی ہے۔

 کسی کو بھی قابض حکومت کے مقابلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کمزور ہونا چاہیے۔

یا تو اسرائیل کو مزاحمت کی شرائط ماننی ہوں گی یا پھر ہم جنگ جاری رکھیں گے اور ہم لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

12:27 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top