اہم ترین خبریںایران

ایران کے 3,000 سنی علماء کا اسرائیل کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 2 کی حمایت کا اعلان

رہبر معظم انقلاب کی قیادت پر قدردانی، مزاحمت پسندوں کے لیے نئی زندگی کا آغاز

شیعیت نیوز: ایران کے تین ہزار سنی علماء نے اسرائیل کے خلاف ملک کے آپریشن وعدہ صادق 2 کی حمایت کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب کے نام ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ حضرت عالی کی مقتدر اور دانشمندانہ قیادت کی بدولت، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی رجیم کے مرکز کو نشانہ بنایا، جس سے شہداء کے اہل خانہ، فلسطین کے نہتے عوام، اور دنیا کے تمام آزاد انسانوں کے دلوں کو ایک بار پھر سکون ملا۔

علماء نے مزید کہا کہ عالمی استکبار کے اس ناجائز بچے کی نابودی تک صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام مزاحمت پسندوں کو ایک نئی زندگی اور فولادی عزم ملا۔ ملک بھر کے اہل سنت ائمہ و جماعت اور علماء نے تہران کے حالیہ نماز جمعہ میں رہبر معظم انقلاب کے روشن بیانات اور دشمن شکن خطبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ امام راحل (رح) کے نظریات کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں اور سپاہ پاسداران انقلاب کے غاصب رجیم کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 2 کی کامیابی پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںشہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کو لبنان کے شہر ضاحیہ میں سپردخاک کیا جائے گا

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قابل فخر مسلح افواج کے کمانڈروں اور مجاہدین سے بھی تشکر و قدردانی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button