اہم ترین خبریںدنیا

شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کو لبنان کے شہر ضاحیہ میں سپردخاک کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ مضبوط ہے۔ شہید حسن نصراللہ کے بعد تنظیم مزید مضبوط ہوگی۔

شیعیت نیوز: حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کو بیروت کے علاقے ضاحیہ میں دفن کیا جائے گا۔

حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی لبنان میں ہے اور حالات بہتر ہونے پر ضاحیہ میں ہی دفن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے ہر فرد کو سوگوار کیا ہے، سیدہ معصومہ نقوی

انہوں نے کہا کہ نئے سربراہ کا انتخاب مکمل ہونے تک حزب اللہ کو کونسل چلائے گی۔

نئے سیکریٹری جنرل کا انتخابی عمل طویل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ مضبوط ہے۔ شہید حسن نصراللہ کے بعد تنظیم مزید مضبوط ہوگی۔

یاد رہے کہ تنظیم کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو صہیونی فضائیہ نے 27 ستمبر کو بیروت کے علاقے ضاحیہ میں بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button