کراچی میں چینی شہریوں پر دہشت گرد حملہ، وزیراعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ کی مذمت

07 اکتوبر, 2024 10:59

شیعیت نیوز: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی اور چینی شہریوں پر حملے کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چینی قیادت اور عوام بالخصوص متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ واقعے کے ذمے دار پاکستانی نہیں، بلکہ پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، اور پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی دوستوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

دوسری جانب، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بیان دیا کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی کو پاک چین پائیدار دوستی پر حملہ تصور کرتے ہیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کام جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا،کالعدم لشکر جھنگوی کے7 تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

یاد رہے کہ کل رات کراچی میں ائرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 چینی انجینئروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی شدت سے کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق حملے میں ایک چھوٹی کار استعمال کی گئی، اور خودکش حملہ آور نے قافلے کے قریب آتے ہی بارود سے بھری گاڑی کو ٹکرا دیا۔

7:01 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top