حلقہ 37-NA ری کاؤنٹنگ کیس کو خارج کرنا حق و سچ کی فتح ہے: ناصرشیرازی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ضلع کرم حلقہ 37-NA ری کاؤنٹنگ کیس کو خارج کرنا حق و سچ کی فتح ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مجلس وحدت مسلمین کے ایم این اے انجینئر حمید حسین کے ری کاؤنٹنگ کیس کو ڈسمس کر کے عدل وانصاف کی پامالی کے متمنیوں کو مایوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ننکانہ انٹر چینج کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد ہلاک
عدلیہ کی جانب سے بغیر دباؤ کے فیصلے ملکی استحکام کے ساتھ ساتھ عدلیہ کے وقار کا بھی باعث ہیں اور عوام میں اداروں پر اعتماد کا موجب بنیں گے۔
وطن عزیز سیاسی و معاشی حوالے سے جس نازک صورتحال سے گزر رہا ہے مزید تجربات اور غیر دانشمندانہ اقدامات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔







