خضدار میں کالعدم لشکر جھنگوی کے4دہشت گرد واصل جہنم
شیعیت نیوز:سی ٹی ڈی نے خضدار میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتےہوئے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے چار دہشت گروں کو ہلاک کر کے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد دو موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لی.
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کالعد م تنظیم ٹی ٹی پی نے خضدار میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے
یہ بھی پڑھیں: لشکر جھنگوی کے کمانڈر عمرفاروق کو 14 سال قید کی سزا
اور اس مقصد کیلئے تنظیم کے چار دہشت گرد خضدار میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں
جس پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خضدار کے علاقے ساسول میں ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کی۔







