سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے ہر فرد کو سوگوار کیا ہے، سیدہ معصومہ نقوی

03 اکتوبر, 2024 16:47

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے امام بارگاہ محلہ شرقی میں مجاہد اعظم شہید حسن نصراللہ کی المناک شہادت کے موقع پر مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے مدافع اور عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے ہر درد دل اور درد دین رکھنے والے فرد کو سوگوار کر دیا۔

اسرائیل جنایت کار شہید کی عظمت اور مزاحمت کے میدان میں ان کی اعلی قیادت و صلاحیت سے با خوبی واقف تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر حسنین کی گرفتاری خطے کو انتشار کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے، کاظم میثم

دشمن اس دھوکے میں ہے کہ اس شہادت نے مزاحمت کو کمزور کر دیا ہے لیکن اس کے برعکس یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ شہید کا خون فتح و کامرانی کی نوید سناتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم پر پہلے سے کہیں ذیادہ زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں راہ ولایت و راہ شہداء پر چلنے کے لیے ہم سب کو ہر قسم کی قربانی کے لیے آمادہ رہنا ہوگا ۔

5:33 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top