اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، شہباز شریف

27 ستمبر, 2024 15:19

شیعیت نیوز : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس بربریت کو فوری طور پر رکنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے قرآن کی آیات کی تلاوت سے اپنے خطاب کا آغاز کیا۔

جنرل اسمبلی میں عام بحث کا آج چوتھا روز تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور سے پارا چنار زخمیوں کو لیکر جانے والی بس پر تکفیریوں کا حملہ

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل لبنان میں بھی نہتے شہریوں پر بمباری کر رہا ہے۔

فلسطینیوں پر مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

غزہ کے المناک سانحے نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے مگر المیہ ہے کہ عالمی طاقتیں اس پر خاموش یا پھر صرف مذمت کی حد تک محدود ہیں۔

پاکستانی قوم کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم فلسطین کی سفارتی و امدادی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

6:14 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top