پارہ چنارشیعہ نسل کشی کیلئے بھاری اسلحہ کی فراہمی میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی ملوث نکلا

25 ستمبر, 2024 08:33

 شیعیت نیوز:دہشت گردوں کے سہولت کارخیبر پختونخوا کے صوبائی وزیرنے پارہ چنار کے مجاہدین پر سنگین الزامات لگادئیے ۔

خیبر پختون خواہ کے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی کا تعلق کوہاٹ سے ہے اور ان کا پورا خاندان بنیادی طور پر اسلحہ کے کاروبار سے منسلک ہے

 خیبر پختون خواہ کے تمام قبائلی اضلاع میں 80 فی صد اسلحہ انہی کا خاندان بھیجتا ہے

اس بات کی وضاحت بہت اہم ہے کہ قبائلی اضلاع اور بالخصوص طالبان کو  تھرمل گن اور لیزرگن کو انٹروڈیوس، فروخت کرنے اور رائج کرنے والا انکا خاندان اور یہ خبیث خود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار میں حالات کشیدہ: جرگے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں

تھرمل گن اور لیزر سے ٹارگٹ کیا جاتا ہے ۔گزشتہ سال صدہ بائی پاس پر ڈاکٹر ذیشان  کو بھی تھرمل گن سے ٹارگٹ کیا گیا تھا.

دو ماہ قبل پاراچنار کے ایک نواحی علاقے میں درجنوں جوانوں کی رات کی تاریکی میں شہادت انہی تھرمل گنوں سے ہوئی تھی جو موصوف نے اس علاقے کے دہشت گردوں کو فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ 3 تھرمل گن گفٹ بھی کئے تھے اس ایک گن کی قیمت 44 لاکھ ہے موصوف کے اس گاؤں اور دیگر علاقوں میں کافی گن قرض پر دئیے ہیں تا کہ اہل تشیع کا قتل عام کیا جاسکے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 5 سالوں میں کوہاٹ میں شیعہ تارگٹ کلنگ میں ملوث جتنے دہشت گرد پکڑے گئے اس سب نے اعتراف کر لیا تھا کہ ان کو اسلحہ آفتاب عالم نے مفت دیا تھا. کیونکہ موصوف زمانہ طالب علمی سے کا سرگرم رکن اور  کمانڈر طارق افریدی سے گہرے تعلقات ہیں۔

الغرض اس قاتل کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ درپردہ یہ پاراچناریوں کا قاتل ہے۔

9:58 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top