پاراچنار شیعہ اکثریتی علاقے ایک مرتبہ پھر تکفیری دہشتگردوں کے نرغے میں
شیعیت نیوز : ضلع کرم میں مقامی شیعہ قبائل اور تکفیری دہشتگردوں کے مابین ایک مرتبہ پھر جھڑپ چھڑ گئی ہے۔
یہ جھڑپ دوسرے روز میں داخل ہوچکی ہے اور دہشتگردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی جا رہی ہے۔
رات گئے بالش خیل اور خار کلی کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
لڑائی میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جبکہ مین شاہراہ کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملعون طارق مسعود کے مفسرین کرام کے خلاف توہین آمیز الفاظ: “بھاڑ میں جائیں مفسرین
پاراچنار کے مومنین کا وطن، ان کی زمین ان پر تنگ کی جا رہی ہے۔
جس سے کافی جانی اور مال نقصان ہوا ہے اور عام انسانی زندگی دشواریوں میں مبتلا ہو چکی ہے۔
دہشتگرد گروہ کو لگام ڈالنے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر رہے۔
حکومت اور دیگر اداروں کو چاہیئے کہ اولین ترجیح پر پاراچنار کے مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ مومنین سکون دہ زندگیاں بسر کر سکیں۔







