پارہ چنار میں نفرت انگیز نعرے بازی پر علامہ راجہ ناصر عباس کا بیان سامنے آگیا

20 ستمبر, 2024 15:34

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا صدہ اور پارہ چنار میں ریلیوں/جلوسوں کے دوران نفرت انگیز نعرے بازی پر اہم بیان سامنے آگیا ہے ۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اس تشویش ناک صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ تفرقے کی آواز شیطان کی آواز ہے۔

ہمیں کوئی کافر بھی کہے گا توبھی ہم انہیں کافر نہیں کہیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم نے ہفتہ وحدت میں 40 غیر ملکیوں سمیت تقریباً 3000 قیدیوں کو معاف کر دیا

کسی بھی مسلمان کی تکفیر جرم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسے نفرت انگیز اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔

ابھی کچھ دن پہلے جنگ میں کتنے ہی جوانوں کی جان چلی گئی ہے۔

اہلسنت اور اہل تشیع بزرگان علما آگے بڑھیں اور اس انتشار کا رستہ روکیں۔

8:32 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top