اسرائیل کیلئے بہت سارے سرپرائز آنے والے ہیں، انصار الله

15 ستمبر, 2024 14:50

شیعیت نیوز : صبح یمن نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ائیرپورٹ "بن گوریان” کو اپنے بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جو صیہونی ڈیفنس سسٹم کو روندتا ہوا اپنے نشانے پر جا لگا۔

جس پر یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله” کے پولیٹیکل بیورو "حزام الاسد” نے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے آپ زمین کے نیچے ہوں یا اوپر، آج غور سے ہمارے قائد (سید عبدالمالک الحوثی) کی تقریر سن لو۔

ایسے قائد کی بات جو حق بیان کرتا ہے اور سچائی پر عمل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سپاہ صحابہ اور داعش کے 9 دہشتگرد گرفتار

حزام الاسد نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ حزام الاسد نے عبرانی زبان میں کئے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "مزید سرپرائز آنے والے ہیں”۔

دوسری جانب اسرائیلی ادارے اس حملے میں اپنے ڈیفنس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ہ تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجنے کی وجہ سے تقریباََ 2 ملین اسرائیلی آباد کار پناہ گاہوں میں چھپ گئے۔

3:39 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top