امریکی عہدیدار کے قتل کی جھوٹی سازش: شیعہ نوجوان آصف رضا پر فردِ جرم عائد
شیعیت نیوز: امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کے جھوٹے الزام میں آصف رضا مرچنٹ پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے جوان آصف رضا مرچنٹ کو پہلے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی حملے سے پہلے سازش کو ناکام بنا دیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی ایرانی کوششیں برداشت نہیں کی جائیں گی، امریکی شہریوں کے خلاف سازشوں میں ساتھ دینے والوں کا احتساب جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی جانب سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے سپلائرز پر پابندیاں عائد
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستانی شہری کے ایران سے روابط تھے جس نے سازش تیار کی، ایف بی آئی کی پوری طاقت اور وسائل سے اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو دہشت گردوں سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کو جولائی 2024ء میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آصف مرچنٹ کی امریکہ میں گرفتاری کے بعد کراچی میں ان کے عزیز و اقارب کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے بھی مارے تھے اور ان کے قریبی دوست احباب سے تحقیقات بھی کی تھیں۔







