حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ، مقبوضہ فلسطین کا شمالی علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا
شیعیت نیوز : رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع الجلیل کی جانب کم از کم 45 راکٹ داغے گئے ہیں۔ یہ راکٹ میرون سمیت مختلف علاقوں پر داغے گئے جہاں صہیونی حکومت کا فوجی اڈہ واقع ہے۔
عبرانی ذرائع نے جنوبی لبنان سے راکٹوں کے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں گرنے کے بعد صہیونی علاقوں "میرون اور صفوفہ” میں بجلی کی گل ہونے کی اطلاع دی۔ اسی طرح جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع المطلہ نامی غیر قانونی صہیونی بستی کی طرف اینٹی آرمر راکٹ فائر کیے گئے۔ ان ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان سے راکٹ داغے جانے کے بعد مقبوضہ جلیل الغربیٰ علاقے سے 30 دھماکوں کی آوازیں سنائی دئیے جانے کی خبر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی سرحد پر سعودی فورسز کی گولہ باری
اسی طرح عبرانی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے صہیونی علاقوں بشمول میرون، جہاں دہشتگرد اسرائیل کا فوجی اڈہ واقع ہے، وہاں سے خطرے کے الارم کی آواز سنائی دی گئی ہے۔
ایک بیان میں حزب اللہ نے غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان کے عوام کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کے مسلسل جرائم کے جواب میں صہیونی حکومت کے رویسات العلم فوجی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔ حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدوں نے جبل نیریا فوجی اڈے میں صہیونی حکومت کی گولانی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔







