فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی طلباء کی احتجاجی تحریک دوبارہ شروع
شیعیت نیوز: عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں جاری امریکی طلاب کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے امریکی حکام کی جانب سے اٹھائے جانے والے سخت ترین حفاظتی اقدامات کے باوجود نئے تعلیمی سال کے آغاز پر امریکی طلاب کہ احتجاجی تحریک دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
ترک خبررساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے تمام گرین ایریاز پر خاردار تاریں لگا کر انہیں بند کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ورجینیا نے اپنے نئے فیصلوں کی بنیاد پر اعلان کیا ہے کہ وہ 2 سے 6 بجے کے درمیان کسی بھی غیر نصابی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع، مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب
اس یونیورسٹی کے مطابق وہ خیمے کہ جن کا استعمال یونیورسٹی سرگرمیوں کے لئے نہیں کیا جاتا؛ یونیورسٹی کیمپس میں 18 گھنٹوں سے زائد وقت کے لئے نہیں لگائے جا سکتے۔
اور کسی کو بھی یونیورسٹی کے کیمپس میں آدھی رات کے بعد سے صبح 6 بجے تک رکنے کی اجازت نہیں۔







