دشمن یاد رکھے کہ ہنیہ کے قتل پر ایران کا ردعمل شدید اور حیران کن ہو گا
شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محسن چزاری نے کہا: ایران "مقررہ وقت پر” ہنیہ کے قتل کا جواب دے گا اور دشمن یاد رکھے کہ اس کا ردعمل "مختلف اور حیران کن” ہو گا۔
انہوں نے لبنان کی حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی رجیم کے خلاف "اربعین آپریشن” کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ حملہ حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر فواد شکر کے قتل کے ردعمل میں کیا گیا، جبکہ ایران کا تباہ کن ردعمل یقیناً مختلف ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا سانحہ یزد کے شہید زائرین کے ورثاء سے اظہار تعزیت
یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ان کے ایک محافظ کے ساتھ شہید کر دیا گیا تھا۔







