یومِ دفاع پر صوبے بھر میں تقریبات ہوں گی: ناصر حسین شاہ
شیعیت نیوز: ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں یومِ دفاعِ پاکستان 6 ستمبر کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران یومِ دفاع پاکستان کو انتہائی عقیدت، جوش اور جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران: اسلام مخالف اقدام پر آسٹریلوی سفیر کی وزارت خارجہ طلبی
ناصر حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ 1965ء میں ہماری افواج نے بہادری سے بھارتی حملے کو پسپا کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء قوم کا اثاثہ ہیں، ہم اپنے شہداء کے ساتھ ان کے خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔







