ہم نے ایک مسجد کھو دی ہے مزید نہیں کھونا چاہتے ہیں، اسد الدین اویسی
شیعیت نیوز: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وقف ترمیمی بل کو لے کر ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ جلد ترمیمی بل کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک مسجد کھو دی ہے اوراب ہم مساجد، خانقاہوں، درگاہوں اور یتیم خانوں کو کھونا نہیں چاہتے ہیں۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس لئے ہم جلد ہی وقف کو بچانے کے لئے تحریک کا اعلان کریں گے۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ مودی مسلمانوں کے لئے سینٹرل وقف کونسل اور ریاستی وقف بورڈ میں غیر مسلموں کو ممبر کیوں بنانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحٰق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، معاشی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
انہوں نے کہا کہ اس ملک کی طاقت یہ ہے کہ ہر مذہب کے پیروکاروں کو اپنے اپنے مذاہب پر چلنا چاہیئے .
لیکن نریندر مودی صرف مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ وہ انتخابات میں ہار نہ جائیں۔
اسد الدین اویسی تلنگانہ کے محبوب نگر میں ایک اجلاس عام سے خطاب کررہے تھے۔







