روسی ہیلی کاپٹر حادثہ، 17 لاشیں بر آمد
شیعیت نیوز : ماسکو۔ روس کے جزیرہ نما کامچٹکا میں اتوار کے روز ایک دوسرا ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے بعد جائے وقوعہ سے 17 لاشیں برآمد کی گئیں۔
روس کی ہنگامی حالات کی وزارت نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا: اب تک 17 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، دیگر کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ فوج کے ہیلی کاپٹر کا رابطہ ہفتہ کے روز پہاڑی علاقے میں ریڈار سے منقطع ہو گیا تھا۔ طیارے میں 19 مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں : روس کا خارکیف پر بڑا فضائی حملہ، 41 افراد زخمی
ہنگامی حالات کی وزارت نے بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو کی 9 ٹیموں کو ہوائی جہاز سے جائے حادثہ پر پہنچا دیا گیا ہے۔







