روس کا خارکیف پر بڑا فضائی حملہ، 41 افراد زخمی
شیعیت نیوز: یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی فضائی حملوں میں کم از کم 41 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
خارکیف کے سربراہ اولیہ سینی ہوبوف نے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے ماسکو پر الزام عائد کیا کہ وہ جان بوجھ کر شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تباہ ہونے والی عمارتوں میں ایک سپر مارکیٹ اور ایک اسپورٹس کمپلیکس بھی شامل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول زرداری سے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان کی صوتحال پر گفتگو
جہاں رہائشی روزانہ جاتے ہیں۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ان حملوں کے تناظر میں کہا
کہ روس ایک بار پھر خارکیف کو دہشت زدہ کر رہا ہے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔
یوکرینی صدر نے ایک بار پھر اپنے مغربی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ یوکرین کو اپنے دفاع کے لیے ہر وہ چیز دیں جس کی اسے ضرورت ہے۔







