جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے: پاکستان

02 ستمبر, 2024 17:23

شیعیت نیوز : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کے لیے تنازع کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازع کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے، پاکستان جموں و کشمیر تنازع کے یک طرفہ حل سے متعلق کسی بھی بیانیے کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے دعوے گمراہ کن اور زمینی حقائق کے برعکس ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیان بازی اور بے بنیاد دعوے ترک کرے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے بامعنی مذاکرات کا راستہ اپنائے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کا خارکیف پر بڑا فضائی حملہ، 41 افراد زخمی

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ آرٹیکل 370 نے ختم کر دیا ہے، اب سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔

4:16 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top