محسن نقوی کی میانوالی میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش

02 ستمبر, 2024 13:33

شیعیت نیوز: یک بیان میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ عیسیٰ خیل کی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس کے جوانوں نے 14 خارجیوں کا مقابلہ کیا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوانوں کی صلاحیتوں اور دلیری کو سراہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، ایرانی مسلح افواج کے زیراہتمام مجلس عزا

واضح رہے کہ میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ مؤثر جوابی کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔

حملہ آور فرار ہو گئے۔

۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا۔

حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے۔

1:07 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top